13 فروری، 2008، 10:44 PM

حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے عماد مغنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے// امل تحریک نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے عماد مغنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے// امل تحریک نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اعلی رہنما عماد مغنیہ کے شہادت کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عماد مغنیہ کو صہیونیوں نےشہید کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اعلی رہنما عماد مغنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عماد مغنیہ کو صہیونیوں نے قتل کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے کہاہے کہ حزب اللہ لبنان کے اعلی رہنما عماد مغنیہ کوگذشتہ روزدمشق میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے شہید کیا ہے ۔حزب اللہ لبنان نے اپنے اس بیان میں کہاہے کہ صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی بیس سالوں سے عماد مغنیہ کوشہید کرنے کے درپے تھی  حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حزب اللہ لبنان کے اعلی رہنماؤں کے خون نے ہمیشہ ہی اس تنظیم کی استقامت و پائداری میں اہم کردار ادا کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل حزب اللہ کے سربراہوں سید عباس موسوی اورشیخ راغب حرب کو بھی شہید کیا تھا جن کی شہادت سے حزب اللہ میں مزيد استحکام پیدا ہوا ۔واضح رہے کہ کل رات دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں حزب اللہ کے اعلی رہنما عماد مغنیہ شہید ہوگئے تھے.

 

News ID 638417

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha